23 مئی، 2023، 11:04 PM

استنبول میں ایران مخالف موساد کے نئے جاسوسی نیٹ ورک تباہ

استنبول میں ایران مخالف موساد کے نئے جاسوسی نیٹ ورک تباہ

ترک انٹیلیجنس سروس اور سیکورٹی فورسز نے استنبول میں 15 افراد پر مشتمل غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے استنبول میں غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ترک انٹیلیجنس سروس اور سیکورٹی فورسز نے استنبول میں 15 افراد پر مشتمل غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ جاسوسی نیٹ ورک کو ایک کمپنی اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے 23 افراد پر نظر رکھنے اور ان کی جاسوسی کرنے کی زمہ داری سونپی گئی تھی۔

مذکورہ جاسوسی نیٹ ورک کے سرغنہ نے یورپی ممالک میں موساد کے کئی افسران سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے دوران اسے جاسوسی کی ٹریننگ دی گئی اور پھر اسے نوکری کی پیشکش کر کے جاسوس کے طور پر منتخب کیا گیا۔

کایا کو مکمل طور پر جاسوسی کی تربیت دی گئی تھی۔

یہ جاسوس ایک کمپنی اور ایران سے متعلق 23 افراد کی معلومات موساد کے افسران کو ارسال کرتا تھا۔

News ID 1916673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha